اسلامو فوبیا پروزیراعظم عمران خان کو تیونس کے صدر کی جانب سے جوابی خط موصول

اسلام آباد:وزیراعظم عمرا ن خان سے تیونس کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر نے تیونس کے صدر کا جوابی خط وزیراعظم عمرا ن خان کو دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق مسلم ممالک کے رہنماوں کو خطوط ارسال کیے تھے۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ تیونس کے ساتھ مذہب، تاریخ اور ثقافت پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں