چمن، میونسپل کارپوریشن کا احتجاج،مظاہرین کی نعرہ بازی
چمن:میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کااحتجاج تنخواہیں کاٹنے اور ڈیلی ویجیز ملازمین کی معطلی پر ہواتفصیلات کے مطابق چمن میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ میونسپل کارپوریشن کے سامنے ملازمین کی جانب سے روڈ کو بلاک کرکے کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ملازمین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر ملازمین کے حق میں نعرے اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف شدید نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے ملازمین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن چیف اپنے رویہ کو درست کریں ہمارے تنخواہوں میں اضافے کی بجائے تنخواہ سے کٹوتی کی جارہی ہے جو ہم ملازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر ہم ملازمین احتجاج کو وسیع کرنے سے دریغ نہیں کریں گے
Load/Hide Comments


