ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا،زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


