اگر حکومت نے زبردستی لاک ڈاؤن کرانے کی کوشش کی تو تاجران احتجاج پر مجبور ہونگے، رحیم آغا
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے حکومت کی جانب سے 2دن لاک ڈاون کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے معروضی حالات اور غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ کوایک دن کیلئے لاک ڈاون کا اعلان کیا جائے اگر حکومت نے زبردستی لاک ڈاون کرانے کی کوشش کی تو تاجران احتجاج پر مجبور ہونگے،حکومت نے گزشتہ سال کوروناکے دوران تاجروں سے جووعدے کئے تھے ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہواجس سے تاجران سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمران ترین،نواں کلی کے صدر ولی افغان،ظہورآغا،سید محمد جان آغا اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹیلرنگ اینڈ گارمنٹس کے صدر کلیم اللہ کاکڑ نے انجمن تاجران بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔رحیم آغا نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پنجاب، سندھ،کے پی کے سے مختلف ہیں وہاں آبادی بہت زیادہ ہے جس کی نسبت بلوچستان میں آبادی انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان میں کوروناوائرس کے بہت کم کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھرحکومت نے کورونا وائرس کی آڑ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ہفتہ اوراتوار کو مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیاہے جسے ہم مستردکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سے ملاقات کرکے انہیں تجویز دی ہے کہ ہفتہ اوراتوارکی بجائے بلوچستان میں صرف جمعہ کو مکمل لاک ڈاون لگایا جائے جس پر تاجران من و عن عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے دوران گزشتہ سال بھی طویل لاک ڈاون کے باعث تاجروں نے حکومت سے مکمل تعاون کیا جس سے تاجروں نقصانات کاسامنا کرنا پڑا بلوچستان میں انڈسٹری نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا روزگار تجارت سے وابستہ ہے اور ماہ رمضان المبارک کے دوران لوگ خریداری کیلئے دن کی بجائے راتکا انتخا ب کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انجمن تاجران بلوچستان کوئٹہ سرینا ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتی ہے اور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ایک سوال کے جواب میں رحیم آغا نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال لاک ڈاون کے دوران تاجروں کوبلاسود قرضے اور دیگر مراعات دینے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اب تاجران مزید لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہوسکتے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اوردیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں ہفتہ اور اتوار کی بجائے صرف جمعہ کو لاک ڈاون کا اعلان کیا جائے اگر حکومت نے زبردستی لاک ڈاون کرانے کی کوشش کی تو انجمن تاجران بلوچستان سڑکوں پر پرامن احتجاج پر مجبورہوگی۔ایک سوال کے جواب میں رح


