دشت، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
دشت(نامہ نگار)دشت کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق موضع حسنی تیرہ کے علاقے میں محمد انور شاہوانی نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے باعث اپنے بیوی مسماۃ (ج) دختر میرہزارخان قوم شاہوانی ساکن تیرہ میل دشت کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اطلاع ملنے پر لیویز فورس موقع پر پہنچ کر شدید زخمی کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اورلیویز انتظامیہ دشت ملزم کے گرفتاری کے لیے کاروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


