کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 14فیصد ہو گئی،ہماری ہمدردیاں بھارت کیساتھ ہیں،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 14فیصد تک پہنچ گئی ہے بھارت میں کورونا ہلاکتوں پر ہماری ہمدردیاں بھارت کیساتھ ہے جنوبی اشیاء کورونا کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہے پاکستان بھی کورونا کی تیسری لہر سے متاثر ہورہی ہے کورونا کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ہماری لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے بلوچستان میں تاجر برادری بضد اپنا کاروبار کررہے ہیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ آج اور کل بند کئے گئے ہیں جن اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 5 فیصد سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے وہاں تعلیمی ادارے بند کرینگے بلوچستان میں گزشتہ روز 11 فیصد تک کیسز رپورٹ ہوئے صوبائی دارلحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے292 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں صوبے کے کئی ایسے اضلاع ہے جہاں سے اب تک کیسز رپورٹ نہیں ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے31 ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائے گئے ہیں حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے وزیراعلی بلوچستان نے سست روی پر نیسپاک انتظامیہ کی سرزنش بھی کی تھی شہر میں منصوبے کے تحت 1403 کیمرے لگائے جائینگے،کورونا کا نام تبدیل کریں تو شاید لوگ احتیاط کریں کورونا لفظ لوگوں کیلئے مذاق بن گیا لوگوں کو کورونا سے احتیاط کرنا چاہیے


