این سی او سی کی ہدایت پر بلوچستان حکومت نے25ہزار ویکسین خوراکیں پنجاب دی

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، پروگرام منیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کورونا وائرس کی کل 97ہزار ویکسین خوراکیں ملیں جن میں 25ہزار این سی او سی کی ہدایت پر پنجاب کو دو ہفتوں کے لئے فراہم کی گئی ہیں صوبے میں اب تک 31669ویکسین استعمال ہوچکی ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 1103بیڈز ہیں جن میں سے 36آئی سی یو، 88وینٹی لیٹر ہیں صوبے میں 100فیصد بیذزپر مریض ہوں تو 15دن کی آکسیجن کا اسٹاک موجود ہے، بلوچستان میں 72فیصد بچے 10بیماریوں سے مدافعت شدھ ہیں جبکہ صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا ہفتہ 24سے 30اپریل تک منایا جائیگا، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں یونیسیف کے ڈاکٹر اورنگزیب کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر علی ناصر بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ 24گھنٹوں میں 10.83فیصد رہی شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتالوں کو مکمل طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کیا گیا اس وقت 26مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں جبکہ کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں انہوں نے کہا کہ بتایا کہ صوبے میں 1103بیڈز کی گنجائش ہے جن میں سے 36آئی سی یو، 88وینٹی لیٹر کے لئے مختص ہیں اگر صوبے میں 100فیصد بیڈز پر مریض ہوں تب بھی ہمارے پاس 15دن کی آکسیجن سپلائی موجود ہے انہوں نے کہا کہ اب تک 31669ویکسین استعمال ہوئی ہیں ڈی جی ہیلتھ آفس کے عملے کو دو ویکسین ڈوز فراہم کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ویکسین لگوانے سے ہلکا سے بخار اور بازو میں کچھ دیر درد کے علاوہ اسکے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بھی ویکسین لگوائی 70سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے موبائل ویکیسن بھی فراہم کی جارہی ہے جو گھروں پر لگائی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام سے حقائق نہیں چھپائیں گے ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کریں حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ بھی احتیاط برتیں اور سنجیدیگی کا مظاہر ہ کریں انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج سمیت محکمہ صحت کے دو اداروں کو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر 15دن کے لئے بند کردیا گیا ہے لائسنس کا اجراء بھی آن لائن کردیاگیا ہے کوئٹہ میں خواتین کے لئے لیڈی ڈفرن ہسپتال میں ویکسین سینٹر قائم ہے جبکہ حکومت نے نجمہ غفار ہسپتال کو نجی سطح پر ویکسین فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک یہ طے نہیں کیاگیا کہ کس مرحلے میں کتنے افراد کوویکسین لگائی جائیگی انہوں نے کہا کہ کرپشن انفرادی فعل ہے جس کی وجہ سے پورے محکمے کو کرپٹ نہیں کہا جاسکتا محکمے میں میرٹ،گڈگورننس پر عملدآمد کیا جارہا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروگرام منیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح بلوچستان میں بھی 23سے 30اپریل کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے ہفتہ کے تحت پیدائش سے 11ما ہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے اس دوران بچوں کو 10مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکیسن لگائی جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 72فیصد بچوں کی روٹین ایمونائزیشن ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ خسرہ، ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں آلودہ پانی یا وائرس اور بیکٹریا کو سازگار ماحول ملنے کی وجہ سے پھیلتی ہیں ان بیماریوں سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا کر بچایا جا سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کو کل 97ہزار کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ملیں تھیں جن میں سے 25ہزار این سی او سی کے احکامات پر پنجاب کو اس لئے فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہاں بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ویکسین کی شرح کو بڑھایا جا سکے یہ ویکسین دو ہفتوں کے لئے ادھار پر دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ اگر بلوچستان میں 18سال سے زائد افراد کو مکمل طور پر انسداد کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لئے کم از کم 80لاکھ خوراکیں چاہیئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں