مشرقی لندن، 14سالہ لڑکا چاقو کے وار سے ہلاک
لندن :مشرقی لندن میں 14 سال کے لڑکے کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات جمعہ کو شام 4 بجے ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو مقتول کے لواحقین کی تلاش ہے۔ میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پر سخت غمزدہ ہوں۔ صادق خان نے کہا کہ قتل کی واردات کے عینی شاہدین پولیس سے رابطہ کریں۔
Load/Hide Comments


