میانمار فوج کے سربراہ جنرل آنگ ہلینگ آسیان سمٹ میں شرکت کیلئے جکارتہ پہنچ گئے

ینگون :میانمار فوج کے سربراہ جنرل مِن آنگ ہلینگ جکارتہ پہنچ گئے، جہاں وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی ایک سمٹ میں شرکت کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے میانمار میں یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد سے مِن آنگ ہلینگ ہی ملک کا انتظام چلا رہے ہیں۔ میانمار میں سیاسی بحران کے بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے کوئی عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ مِن آنگ نے انڈونیشیا روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کی خاطر ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں