کچھ دن کی خصوصی احتیاط کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوام پر احتیاط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن اضافی احتیاط کرنے سے بہت سے زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں کیا ہم اتنا بھی نہیں کرسکتے،یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ دن کی خصوصی احتیاط کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اس احتیاط سے ہم اپنے پیاروں، دوستوں، رشتے داروں، ہمسایوں، بزرگوں، والدین سمیت بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ دن اضافی طور پر محتاط رہنا ہوگا کیا ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے؟انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں فیس ماسک اور آکسیجن ماسک پہننے شخص کی تصویر بھی شامل کی جس میں پوچھا گیا تھا کہ کونسا ماسک پہننا ہے
Load/Hide Comments


