یورپی ممالک کا کرونا ویکسین نہ لگوانے والے سیاحوں کاداخلہ بندکرنے کا اعلان

برسلز (این این آئی)رواں سال موسم گرما میں 27 یورپی ممالک ان سیاحوں کو آنے کی اجازت دیں گے جنہوں نے یورپین ڈرگ ایجنسی کی منظور شدہ کرونا وائرس کی دو خوراکیں لے لی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید کوئی قید یا شرط نہیں ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق اس بات کی تصدیق یورپی کمیشن کی خاتون سربراہ اورسولا وون ڈیر نے پیر کے روز امریکی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کی۔یاد رہے کہ یورپین ڈرگ ایجنسی نے امریکا میں زیر استعمال 3 کمپنیوں کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔ ان کے نام موڈرنا، فائزراورجانسن اینڈ جانسن ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں