حب،کوچ اور ٹرک میں تصادم،دو افراد جاں بحق،8زخمی
حب(نمائندہ انتخاب ) حب کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ماربل سٹی کے مقا م پر تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور پتھر سے لوڈ ٹرک میں خوفناک تصادم ،2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ8سے زائد مسافر زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر حب کے سرکاری اسپتال پہنچادیاگیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال منتقل جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل حادثے کے پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتایا جاتی ہے زخمیوں میں مرد ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ گاڑیاں آپس میں گتھم گتھا ہوگئیںاور گاڑیوں کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن کراچی قومی شاہراہ گڈانی ماربل سٹی کے قریب منگل کے اعلیٰ صبح مکران سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور معدنی پتھر (ماربل)سے لوڈ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیورسمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8سے زائد مسافر زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاء کار اور قریب موجود لوگوں نے امداد ی سرگرمیاں میں حصہ ہے اور گاڑیوں کی باڈ ی کے کاٹ کر نعشوں او ر زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیئے گئے جہاں پر حسب روایت طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول اسپتال کراچی ٹراماسینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی بتائے جاتے ہیں جن میں شامل ہیں جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے


