سعودی عرب،روس مذاکرات معطل، تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

ماسکو:سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات معطل ہونے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد تیل کی پیداوار میں کمی کرنا تھا تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹا جا سکے۔دونوں ممالک کے درمیان تیل کی قیمتوں کی جنگ گذشتہ ماہ سے چل رہی ہے۔تاجروں کو خدشہ ہے کہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹ میں خام تیل بہت زیادہ ہو جائے گا جس سے قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ایشیا میں عالمی بنچ مارک برینٹ کروڈ کی کمی میں 12 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکی تیل جسے مغربی ٹیکساس انٹرمیڈیئیٹ کہا جاتا ہے کی قیمت میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں