بلوچستان، کورونا کیسز میں اضافہ، کیسکو کی جانب سے آکسیجن پلانٹ کو بجلی کی فراہمی میں تعطل

کوئٹہ:ائیر پورٹ روڈ کو ئٹہ پر آ کسیجن پلانٹ کو بجلی کی فرا ہمی میں تعطل نے جہاں سر کا ری ہسپتا لوں میں آ کسیجن گیس کی تسلسل کے ساتھ فرا ہمی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے وہی اس کی وجہ سے آکسیجن پلانٹ اونرز بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ نجی آکسیجن پلانٹ کے ما لک محمد طاہر اچکزئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پلانٹ کو اچانک بجلی کی سپلا ئی ایسے حالات میں بند ہو گئی جس وقت کو ئٹہ کے بڑے سر کا ری ہسپتا لوں فا طمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور دیگر سے گاڑیاں آ کسیجن سلنڈرز لے جا نے کے لئے آئیں انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب پو ری دنیا اور پا کستان میں عالمی وبا ء کو رونا کی وجہ سے ہنگا می صورتحا ل ہیں میں عام روٹین کی لوڈشیڈنگ کے علا وہ آکسیجن پلا نٹ کو بجلی کی عدم فرا ہمی قابل افسوس و حریت امرہے ایک طرف صو بے بھر میں کو رونا مریضوں کی شرح میں حالیہ تیسری لہر میں اضا فہ ہو رہا ہے تو دوسری جا نب کیسکو کی جا نب سے آ کسیجن پلا نٹ کو بجلی کی فرا ہمی روکنا عجیب ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کیسکو حکام کو صورتحال کے پیش نظر پلانٹ کو چو بیس گھنٹے بجلی کی فرا ہمی کی استدعا کی تھی بلکہ اب بھی کہتے ہیں کہ اس سے قبل کے صورتحال مزید گھمبیر ہوں پلانٹ کو بلا تعطل بجلی کی فرا ہمی کو ممکن بنا یا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ سر کا ری اور نجی ہسپتا لوں کو آ کسیجن گیس کی فرا ہمی ان کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے بلکہ ان کی کو شش ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ آ کسیجن گیس کی پیداوار ہوں تا کہ صو بے کی عوام کو اس سلسلے میں مشکلا ت درپیش نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ افسوس نا ک امر یہ ہے کہ بجلی کی فرا ہمی روکے جا نے کے بعد کیسکو حکام سے ہم رابطہ کی کو شش کر رہے ہو تے ہیں مگر ان کی جا نب سے ہمیں بجلی کی فرا ہمی روکے جا نے سے متعلق با ت تک گوارہ نہیں کی جا تی یہی صورتحا ل رہی تو صو بے میں آ کسیجن گیس کی کمی کا مسئلہ مزید گھمبیر صورت اختیار کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ جس فیڈر سے پلانٹ کو بجلی کی سپلا ئی کی جا رہی ہے اس پر فنی خرابی کے علاوہ بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے اس با بت شکا یات کر تے کر تے ہم تگ چکے ہیں مگر کیسکو حکام کی جا نب سے کسی قسم کے اقدامات ہو تے دکھا ئی نہیں دے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صو بے بھر میں کو رونا عالمی وبا ء کے بعد آ کسیجن کی ما نگ میں زبردست اضا فہ ہوا ہے بلکہ سر کا ری سطح کے ساتھ ساتھ پرا ئیویٹ ما رکیٹ میں بھی آکسیجن گیس کی ما نگ بڑھی ہے۔دوسری جا نب نجی ٹی وی چینل کے رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے خوف سے شہریوں کی بڑی تعداد نے آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے۔مارکیٹس ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے باعث آکسیجن سلنڈرز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،کوئٹہ میں ایک طرف لوگ کورونا میں مبتلا مریضوں کیلئے ذاتی طور پر آکسیجن سلنڈرز خرید رہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نیکورونا کے خوف کے باعث آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے ہیں جس سے شہر کی مارکیٹس میں جہاں آکسیجن سلنڈر کی قلت پیدا ہوگئی وہیں سلنڈر اور آکسیجن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل 17ہزار روپے میں فروخت ہونے والے بڑے سلنڈر کی قیمت 25ہزار جب کہ 8ہزار روپے میں فروخت ہونے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 15ہزار تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح شہر میں آکسیجن سلنڈر 500کے بجائے 800روپے میں بھرے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں