قلات،شہریوں میں کورونا کیسزکی تصدیق،محتاط رہنے کی ہدایت

قلات(بیورو رپورٹ) ایم ایس ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے کہا ہیکہ قلات میں کررونا کیسز سامنے آنے شروع ہوگئے اب تک تین مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہیں جنہیں ان کے اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہیں قلات کے شہری احتیاط کرے ورنہ کرونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات میں کروناوائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہیں اب تک تین مریضوں میں ٹیسٹ کے بعد وائرس کی تصدیق ہو گئی ہیں اور ہم انہیں ان کی گھروں پر قرنطینہ کر دیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہیں انہوں نے کہاکہ کرونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے شہریوں کو بیماری سے بچاؤ کے لیئے حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کرنا چاہئے اور اپنی حفاظت خود کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے وائرس بے قابو ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں