بے گناہوں کا خون جعلی نعروں کے پیچھے نہیں چھپ سکتا، جھالاوان عوامی پینل
کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ آزادی کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر قتل عام کرنے والے ایک بار پھر بلوچستان کو آگ میں دکھیلنے کی سازش کر رہے ہیں جھالاوان بالخصوص سارونہ وڈھ میں حالات کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرنے کی سازش کی جا رہی ہیں انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی بلوچستان میں ایک بار پھر خون خرابے کے ذمہ دار یہی قوم پرست پارٹی اور اسکی نام نہاد لیڈر شپ ہونگی۔ جو بلواسطہ یا بلاواسطہ لشکرِ بلوچستان ڈیتھ اسکواڈ کو نہتے اور بیگناہ لوگوں کے خلاف مکمل طور پر سپورٹ کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور خاندانی پارٹی کے گٹھ جوڑ سے امن و امان کو خراب کرنے کے عزاہم اور فرمائشی بیانات سے مظلوم بننے کی منافقانہ روش کو عوام بخوبی جان چْکی ہیں ماضی کی طرح طاقت کے زریعے شورش برپا کرکے واویلا اور سیاسی آکسیجن لینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔سارونہ کے محب وطن عوام کو قومی پرچم لہرانے کی سزا دی جارہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہماری تحریک فکری اور نظریاتی بنیادوں پر قاہم ہے جعلی بیانات اور الزامات سے نہیں دبایا جاسکتا واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اہل بلوچستان کو بیرونی طاقتوں کے زریعے غلام بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے بلوچستان پر مسلط ایک قوم پرست خاندانی پارٹی سے اہل بلوچستان نجات چاہتی ہے قتل و غارت کرنے والے کس منہ سے مقبولیت کا دعوی کرتے ہیں قومی خزانوں سے اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کو قومی پرچم نزر آتش کرنا زیب نہیں دیتا انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس، ایف آئی آرز آج بھی نام نہاد حقوق کے علبرداروں پر گواہی دے رہے ہیں بیان میں کہا گیا اہل بلوچستان کو یقین دلاتے ہیں زیادتیوں کا ازالہ کرینگے۔


