ہرارے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم، فواد عالم کی شاندار سنچری

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹ پر 374 رنز بنالیے اور اسے 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ عمران بٹ 91 اور عابدعلی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 45 اور اظہرعلی نے 36 رنز بنائے، کپتان بابراعظم اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم کی ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔
زمبابوے کے ڈونلڈ ٹریپانون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 103 رنز بنا رکھے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
ہرارے ٹیسٹ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، زمبابوے کو 176 پر ڈھیر کردیا
عابد علی اپنے پہلے روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ عمران بٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
اظہر علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں