کوئٹہ میں دور روزہ لاک ڈاؤن کے بعد بازار کھل گئے، رش کے باعث ٹریفک جام رہا

کوئٹہ:کوئٹہ میں دور روزہ لاک ڈاؤن کے بعد بازار کھل گئے شہر میں شدید رش کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا، تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے دو روزہ لاک ڈاؤ ن کے بعد کوئٹہ کے بازار اور کاروباری مراکز ہفتہ کو کھل گئے ہفتہ کو کوئٹہ شہر کے جناح روڈ، انسکمب روڈ،پرنس روڈ، بروری روڈ، لیاقت بازار، حالی روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں لوگوں کا رش اور ٹریفک جام رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا، شہر میں گاڑیوں، رکشوں، موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹریفک میں پھنسے شہری شدید اذیت میں مبتلا نظر آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں