حکومت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی کیفیت میں ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انہیں حفاظتی آلات فراہم کئے جاتے ہیں لیکن بیوروکریسی بالخصوص سیکرٹری صحت اور اسپیشل سیکرٹری کے رویئے اور عدم تعاون کی وجہ سے آج ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کو فوراً رہا کیا جائے اور سیکرٹری صحت اورجرم میں ملوث افراد کوسزا دی جائے بیان میں کہا گیا کہ افسر اہی کے رویہ اور بشمول چیف سیکرٹری کی ٹیم کے ہتک آمیز رویے کی وجہ سے آج ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس وبائی صورتحال میں ڈاکٹرز ہی اولدستے کا کام کر رہے ہیں حکومت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرے اور انکے مسائل کو فوری طور پر حل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں