استعفیٰ کے بعد سردار صالح بھوتانی، ظہور بلیدی و قدوس بزنجوکی ملاقات
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سرپر خطرے کی گھنٹے منڈلانے لگی گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی کے ہمراہ سردارصالح محمد بھوتانی کی ملاقات کی جس کے دوران بلوچستان میں سیاسی صورتحال سمیت حکومتی ودیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان واپس لینے پرتبادلہ خیال کیاگیا واضح رہے کہ بلوچستان میں حکمراں جماعت بی اے پی اور پی ٹی آئی میں بڑھنے والی خلیج کم نہیں ہوئی تھی کہ بی اے پی میں اختلافات سر اٹھانے لگیں اس سے قبل بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی وزراء ناراضگی کااظہار کرچکے ہیں تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے ان کے تحفظات دور کئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


