آزادی صحافت کا عالمی دن،بی یو جے آج ریلی نکالے گی

کوئٹہ: آزادی صحافت کے عالمی دن پر پی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن پر آج 3 مئی کو ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، بی یو جے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے آج 3 مئی کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے ریلی نکالی جائے گی جو شارع اقبال سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچے گی اس موقع پر مظاہرہ کیا جائے گا، بیان میں کہا گیا گیا ہے آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی پابندی اور قدغن ناقابل قبول ہے، صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور وقت کے ہر طالع آزما کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھی بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ بی یو جے نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابسطہ تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے آزادی صحافت کے عالمی دن ہونے والی اس ریلی اور مظاہرے میں بھر پور شرکت کی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں