قلات:ہربوئی کے جنگلات کو خطرات لاحق

قلات:بلوچستان کا تاریخی شہر قلات کا خوبصورت پکنک پوائنٹ کوئے ہربوئی کے خوبصورتی کو ختم کیاجارہاہے ایک ہفتہ میں 20 سے 30 گاڑیاں لکڑی بھرکے لے جاریہیں اس حوالے سے محکمہ جنگلات خاموش تماشاہی بن کردیکھ رہی ہیں کوۂ ہربوئی کی خوبصورتی ختم کرکے درختوں کو بے دردی سے کاٹاجارہاہے قلات میں گیس اور بجلی کی بندش کے اثرات کوئے ہربوئی پر پڑرہے ہیں محکمہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ ودیگر سے مطالبہ کیاہے خدارہ قلات کے خوبصورت پیکنک پوائنٹ کوئے ہربوئی کی خوبصورتی ختم کرنے کانوٹس لے کر ان کی خوبصورتی کو بحال بحال کروایا جائے اور کوئے ہربوئی کی داخلی و خارجی راستوں پر لیویز کی چوکیاں قائم کی جائیں اور محکمہ جنگلات اپنے اسٹاف کو کوئے ہربوئی پر ڈیوٹی کاپابند بناے۔

قلات:ہربوئی کے جنگلات کو خطرات لاحق” ایک تبصرہ

Intekhab کو جواب دیں جواب منسوخ کریں