فلسطینی طالبہ اسرائیلی جیل سے آٹھ ماہ بعد رہا

بیت لحم:اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی طالبہ شروق البدن کو گذشتہ روز مسلسل 8 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شروق البدن کو اسرائیلی فوج نے 8 ماہ قبل 4 ستمبر کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے نواحی علاقے تقوع سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی جس کے پورے ہونے کے بعد مزید 4 ماہ کے لیے اسے پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اسے مسلسل 12 ماہ تک زندانوں میں انتظامی قید کے تحت قید کیے رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں