غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 143پاکستانی باشندے گرفتار

تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی مزید 143پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 143پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 131،بلوچستان 01، سندھ 03اور آزاد کشمیر 08شامل تھے اس کے علاوہ 37بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز ذرائع کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں