زمینداروں کو بجلی کی فراہم کے لیے حکومت پی ایس ڈی پی میں مزید رقم مختص کرے گی، زمرک اچکزئی

کوئٹہ:صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت زمینداروں کو درپیش مشکلات ومسائل اور بجلی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی،حاجی کاظم خان اچکزئی،حاجی عبدالجبار،حاجی افضل بنگلزئی،حاجی یوسف جبکہ صوبائی سیکرٹری زراعت قمبر دشتی،سیکرٹری خزانہ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر زوردیاگیاکہ زمینداروں کے زرعی ٹیوب ویلز پر بجلی کی فراہمی کا تسلسل برقرارکھاجائے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی رقم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،حکومت بلوچستان آئندہ پی ایس ڈی پی میں سبسڈی کیلئے مزیدرقم مختص کرے گی اجلاس میں اتفاق ہواکہ عید کے بعد حکومت بلوچستان اورزمیندارایکشن کمیٹی کا وفد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے جس میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی،واٹرمینجمنٹ،ٹریکٹراسکیم ودیگر سے متعلق تبادلہ خیال کیاجائیگا،اجلاس میں زمینداروں کی جانب سے اس آمر پرتشویش کااظہار کیاگیاکہ زمینداروں کے ذمے زرعی فیڈرز کی اوور بلنگ ہے حالانکہ زمینداروں کے ذمے بلنگ کم ہے،فیڈرز پر تجرباتی بنیادوں پر میٹرز کی تنصیب پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ دوسری جانب بلوچستان میں 40گریڈز ایسے ہیں جو اوور لوڈز ہیں اور امسال کیسکو کی جانب سے زرعی فیڈرز کی بجلی 4بار منقطع کی گئی جس سے زمینداروں کو ڈھائی سو ارب روپے کانقصان ہے دوسری جانب صوبے کو بدترین خشک سالی کاسامناہے بجلی کی بندش سے زمینداروں کے مالی نقصان بڑھ گیاہے،وفاقی اورصوبائی حکومت زمینداروں کیلئے پیکج کااعلان کرے۔بجلی کی سبسڈی کی عدم ادائیگی،اووربلنگ اور دیگر سے متعلق آج دوبارہ اجلاس ہوگاجس میں محکمہ زراعت،محکمہ خزانہ،انرجی ڈیپارٹمنٹ اور کیسکو حکام کے علاوہ زمیندارایکشن کمیٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں