سوراب: صحافی ڈنڈا بردار افراد کے حملے میں زخمی

سوراب :عوام کی آواز بننے کی پاداش میں پریس کلب سوراب کے سینئر نائب صدر روزنامہ جنگ اور جیو کے رپورٹر امان صابر پر واپڈا اہلکاروں پر مشتمل غنڈوں کا حملہ، لاٹھی اور ڈنڈوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا، ملزمان باآسانی فرار، واقعہ کے خلاف صحافیوں علاقہ کے سیاسی و سماجی رہنماوں کاشدید احتجاج، انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کڑی سزا دینے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے رمضان المبارک میں صارفین سے بھتہ کے مطالبہ کی نشاندہی پر عبداللہ نامی واپڈا اہلکار نے اپنے دیگر غنڈوں ہمراہ سوراب پریس کلب کے سینئرز نائب صدر روزنامہ جنگ اور جیو کے رپورٹر امان صابر براہوئی پر دن دھاڑے لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئی بھرے بازار میں حملہ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، زخمی صحافی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب پہنچادیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد مزید علاج کے لئے انہیں ریفر کیا جائے گا، واقعہ کی اطلاع علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،پریس کلب کے عہدیداران نے سینئر ساتھی پر ہونے والے حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے، اس سلسلے میں پریس کلب سوراب کے اراکین کے ہنگامی اجلاس میں مذموم واقعہ کے خلاف اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، درایں اثناء علاقے کے سینئر نہتے صحافی پر ہو نے والے حملے خلاف ملکی و صوبائی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں علاقے کے سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سمیت مختلف طبقات فکر نے احتجاج کرتے ہوئے شرمناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے*

اپنا تبصرہ بھیجیں