الیکشن کمیشن کی بلوچستان عوامی پارٹی کو 14مئی سے قبل انٹر پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت

کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو 14مئی سے قبل انٹر پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کردی انتخابات نہ کروانے کی صورت میں پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی اور انتخابی نشان معطل ہو جائیگا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ارسال کئے گئے مراسلے میں الیکشن ایکٹ 2017کی شق 208،209،215کو قائدہ158کے ساتھ ملا کر حوالہ دیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انکے آئین کے مطابق انٹر پارٹی انتخابات کروانے لازمی ہیں تاکہ انہیں دیا گیا انتخابی نشان اور پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے انکی رکنیت برقرار رہیں لہذا بلوچستان عوامی پارٹی 14مئی 2021سے قبل انٹر پارٹی انتخابات کروائے تاکہ انہیں قانون کے مطابق کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہ کرنا پڑے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کو یاد دہانی مراسلہ 16مارچ کو لکھا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں