ڈاکٹرز کے تمام مطالبات قبول کرلئے ہیں،تھانے سے گھروں کو جائیں،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ ِ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ڈاکٹرز کے تمام مطالبات قبول کرتے ہوئے 533 ڈاکٹر کے ملازمت کنٹریکٹ میں جون تک توسیع کردی ہے 205 ڈاکٹرز و نرسنگ سٹاف کو ایڈہاک کی بنیاد پر تعینات کیا جائیگا۔ڈاکٹرز کے رہائی کے احکامات پیر کو ہی جاری کر دیئے ہیں، ڈاکٹرز خود اپنے گھروں کو روانہ نہیں ہورہے ہیں۔ڈاکٹرز سے گذارش ہے کہ انکے مطالبات منظور ہوگئے ہیں لہذا وہ تھانے سے نکل کر تشریف لے جائیں۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے وافر مقدار میں آلات و کٹز فراہم کرچکے ہیں،750000 این 95 ماسکز و 8500 کٹز کا آرڈر چائنا میں دے چکے ہیں چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل اور وفاقی حکومت کی جانب سے آج وافر مقدار میں امدادی سامان وصول کرلیا ہے جو ہسپتالوں میں تقسیم کیاجائیگا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جذبہ خدمت اور انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں اور مسیحا مریضوں کی خدمت کا بائیکاٹ نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں