برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اب بھی ہوش میں ہیں تاہم دوپہر میں ان کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ڈاؤننگ سٹریٹ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ انھیں بہترین نگہداشت مل رہی ہے اور وہ صحت عامہ کے تمام عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔لیکن کچھ اہم چیز بدل گئی ہے اور اسی لیے برطانوی وزیراعظم نے اپنے سکریٹری خارجہ سے ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا ہے۔یہ بات اس سے بالکل مختلف پیغام ہے جو ہم نے گذشتہ 18 گھنٹوں میں سنا ہے، جہاں مستقل طور پر یہ کہا جا رہا تھا کہ ’وزیراعظم رابطے میں ہیں‘ اور ’وہ چیزوں کو دیکھ رہے ہیں‘۔۔۔ جیسے کے سب کچھ معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔لیکن واضح طور پر انتہائی نگہداشت میں رہنے سے سب کچھ بدل جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں