فیضان جتک کے قتل کے معاملے پرجے یوآئی ضلع کوئٹہ کے وفد کا ڈی آئی جی سے ملاقات

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیرصوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد کی سربراہی میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد پر مشتمل وفد نے ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم سے ملاقات کی ملاقات میں گزشتہ دنوں مقامی شاپنگ سینٹر اور انتظامیہ کے درمیان تلخی سے پیدا ہونے والی صورتحال، ایگل سکواڈ کی جانب سے فیضان جتک کی ہلاکت،لاک ڈاؤن کے باعث تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مشکلات، امن وامان کی صورتحال،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد، عید الفطر کے اجتماعات کے اہتمام سمیت شہریوں کے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی جمعیت کے وفد کو ڈی آئی جی نے مقامی شاپنگ سینٹر میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے سلسلے میں پرامن حل اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کی یقین دہانی کرائی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے پرامن حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جس پر اتفاق کیا گیا اور فریقین کو انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق کاروائی کی جائے گی اس مسئلے پر کسی قسم دباؤ نہیں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ایگل سکواڈ کی جانب سے کوئٹہ کے نوجوان شہری فیضان جتک کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اس پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر ہمیں بھی تشویش ہے اس واقعے میں ملوث اہلکار گرفتار ہے مقتول کے خاندان کو ضرور انصاف ملے گا اس حوالے سے بھی تمام تر قانونی تقاضے احسن طریقے سے پورے کئیے جائیں گے، ایس او پیز کے نام پر دوکانداروں تاجروں اور ٹیلر ماسٹروں کی گرفتاری کے فوراً بعد ایف آئی آر کاٹنے کے حوالے سے ڈی آئی جی کو عوام الناس اور جماعت کی تشویش سے آگاہ کیا جس پر اتفاق ہوا کہ انتظامیہ اور عوام باہمی تعاون کے ساتھ انتظامیہ اور تمام مذہبی جماعتوں کے مشترکہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پرعمل کو یقینی بنائیں گے جمعیت علماء اسلام نے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی مشکلات اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے علماء کرام جمعہ کے خطبات میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں گے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ماہ رمضان میں تعاون کرنے پر ڈی آئی جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف دیگر تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں