ہوشاپ، فورسزکے قافلے پر حملہ،متعدداہلکار زخمی
کیچ(انتخاب نیوز)ہوشاپ کے علاقے شیشان میں ایف سی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ فائرنگ سے متعدداہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق ایف سی کے قافلے پر ہوشاپ کے علاقے شیشان کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےسیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی
Load/Hide Comments


