یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کی دینی اور ملکی خود مختاری پرحملہ ہے،،مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ:جے یوآئی نے یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کو وطن عزیز کی دینی اور ملکی خود مختاری پرحملہ قرار دیا اور کہا ہے کہ پاکستانی قوم دینی اور ملکی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے جے یو آئی کے مر کزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری اور دیگر راہنماؤں مولانا محمد یوسف،مولانا محمد امجد خان،مولانا فضل علی حقانی،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن،عبد الرزاق عابد لاکھو نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے قرار داد کو عاشقان مصطفی ؐ کے جذبات کو مجروح کر نے کا اقدام قرار دیا مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعہ کے اجتماعات میں اس گہری سازش کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کر نے کا اعلان کیا اور علماء ،خطبا حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعا ت میں یورپ کی دین اسلام اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی قیادت ایسی تمام سازشوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اس حساس معاملے پر کم از کم سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور پوری قوم کی طرف سے دوٹوک موَقف پوری دنیا کے سامنے لایا جا ئے اور یورپ پر واضح کیا جا ئے پاکستانی قوم دینی اسلام اور وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کر نے کے لیئے متحد ہیں اور ایسی سازش کا جواب پوری قوم یک زباں دے گی انہوں نے کہاکہ مسلمان ہر بات برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی اکرم جناب دوعالمؐکی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو حقو ق سب سے زیا دہ دین اسلام نے دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ دین اور وطن کے خلاف سازشیں کر نے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے۔


