عمران خان شہباز شریف سے ڈرتے ہیں عدالتی فیصلے کے باوجود سفرکرنے کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی صدر و قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر روکنا ثابت کرتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور عمران خان شہباز شریف سے کتنا ڈرتے ہیں عدالتی فیصلے کے باوجود پارٹی صدر میاں شہباز شریف کو سفرکرنے کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے حکومت نے اداروں اور عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی اپنا شیوہ بنا لی ہے حکومت انتقام کی اس حد تک گر چکی ہے کہ اب وہ عدالتی فیصلوں کا احترام بھی نہیں کر رہی حکمران ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔یہ بات انہوں نے یہا ں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو ایئر پورٹ کو سفر کرنے سے بلاجواز روکنا حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے عدالتی فیصلے کی تصدیق شدھ کاپی فراہم کرنے کے باوجود بھی شہباز شریف کو سفرکرنے نہیں دیا گیا جو کہ سر عام توہین عدالت ہے حکومت نے پہلے پارلیمنٹ، پھر اداروں اور اب عدلیہ کو بے توقیر کردیا ہے جس پر اس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے ڈھٹائی سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے شہباز شریف کولاہور ایئرپورٹ پر روکا گیااس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت شہباز شریف سے کس قدر خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فسطائی حکومت کی جانب سے اب اداروں کی تذلیل کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور یہ احتساب کا ڈرامہ رکنا چاہیے حکومت کے غیر سنجیدہ اور انتقامی عمل کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیلے گا مسلم لیگ(ن) بلوچستان حکومتی اقدامات کی بھر پور الفاظ میں مذمت اور واضح کرتی ہے کہ ہم کسی بھی صورت حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں