برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملہ میں تقریبا 20شہری ہلاک
اوآگاڈوگو:برکینا فاسو کے شمال مشرقی علاقہ ساحل کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملہ میں تقریبا 20شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ جمعہ کے روز مسلح افراد کے ایک گروہ نے مہلک حملے کا شکار ساحل کے خطہ میں صوبہ اوڈالان کے مقامی علاقہ ٹِن اکوف میں حملہ کیا۔دارالحکومت اوآگاڈوگومیں موجود ذرائع نے کہا کہ انہوں نے تقریبا20لوگوں کو ہلاک کیا جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔مادر وطن کے دفاع کے رضاکاروں کے ایک رکن، برکینا فاسو کی فوج کی پشت پناہی کرنے والے مسلح شہریوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر گاں آئے اور اجتماعات پر فائرنگ کردی۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ برکینا فاسو میں مہلک حملوں کے سلسلے کے چند روز بعد کیا گیا ہے،رواں ہفتے کے اوائل میں ملک کے مشرقی علاقہ میں حملہ کے دوران 25شہری اور 11دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


