پنجگور،لاک ڈاون سے متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر
پنجگور( نمائندہ انتخاب) پنجگور میں لاک ڈاؤن سے متاثر افراد حکومتی امداد کے منتظر روزگار کی بندش نے سینکڑوں خاندانوں کو ناں نفقہ کا محتاج بنادیا ہے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجگور میں کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوکر ایک وقت کی روٹی کے حصول میں پریشان ہوچکے ہیں خصوصا مزدور طبقہ موجودہ صورت حال سے شدید متاثر ہے شہریوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ لاک ڈاوں کو دو ہفتہ ہونے کو ہے مگر حکومت کی طرف سے تاحال امدادی اشیاء کی فراہمی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ملک کے بڑے حیراتی ادارے پسماندہ علاقوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں انہوں مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر لوگوں کو کھانے پینے کی امدادی اشیاء فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے
Load/Hide Comments