اوستہ محمد: جرائم کی وارداتیں، ایک ہی رات میں 5گھروں میں ڈکیتی
اوستہ محمد (حارث خواجہ)اوستہ محمد عید قریب آتے ہی جرائم پیشہ عناصر نے شہر میں اپنا ڈیرہ جما لیا ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں ڈکیتی کی واردات گھروں کا مکمل صفایا کردیا گیا غریب دیہاڑی دار مزدور خاندان اپنی جمع پونجی سے محروم گھروں میں ڈکیتی دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکا ہے سٹی پولیس سی آئی اے اور ایگل اسکواڈ پولیس کی بھاری نفری تعیناتی کے باوجود شہری و تاجر برادری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آئی جی پولیس بلوچستان اس جانب فوری نوٹس لے۔۔اوستہ محمد کے عوامی و سیاسی سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوستہ محمد شہر میں جنگل کا قانون نافذ ہے شہری و تاجربرادری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر سفارشی پولیس انتظامیہ با اثر شخصیات کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف جرائم پیشہ عناصر سرعام ڈکیتی چوری اور موٹر سائیکل چھین کر باآسانی رفوچکر ہو جاتے ہیں اس موقع پر سنی تحریک بلوچستان کے ترجمان میر نذیر احمد جتک بی ایس او اوستہ محمد زون کے سینئر رہنما و سابق صدر شاہ بخش بلوچ بی ایس او کے رہنما جہانزیب بلوچ سیاسی و سماجی رہنما محمد اسلم جمالی میر امام علی لہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں انہوں نے کہا کہ عید قریب آتے ہی جرائم پیشہ عناصر نے اپنا پڑاؤ اوستہ محمد شہر میں ڈال دیا ہے ڈکیتی چوری گن پوائنٹ پر لوٹ مار اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے سرکل اوستہ محمد میں با اثر شخصیات کی ایماء پر سفارشی پولیس افسران تعینات ہیں جو اپنی نوکری بچانے کے چکر میں بااثرشخصیات کی آؤ بھگت میں مصروف نظر آتے ہیں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ اور صنعتی شہر اوستہ محمد کے شہریوں و تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر مقامی پولیس افسران کو ضلع بدر کر کے دیانت دار فرض شناس پولیس افسران کو میرٹ کے تحت تعینات کر کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری و تاجربرادری سکھ کا سانس لے سکے انہوں نے کہا کہ اگر اس جانب فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو شہری و تاجر برادری احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔