لورلائی: دوگروہوں میں تصادم، 2افراد جاں بحق

دکی :بلوچستان کے علاقے لورالائی میں 2گروپوں میں تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ہیں، مقامی قبائل نے جنگ بندی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق لورالائی کے میختر میں تیرخہ چینہ کے قریب کے قریب بارکڈولہ میں مری اور حمزہ زئی قبائل کے درمیان ریوڑ ی چراگاہ پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے حمزہ زئی قبیلے کے2افراد دولت خان اور محمود جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، مقامی قبائل کے افراد نے پہنچ کر جنگ بندی کرادی ہے ا سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں