کورونا وائرس، بھارت سےسعودی شہریوں کا انخلا شروع

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وبا کے تشویشناک پھیلاو کے باعث سعودی عرب نے بھارت سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی سے سعودی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 3 ہزار 650 افراد جان سے چلے گئے۔ملک میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزیوں کے باعث دلی کے لاک ڈاون اور اترپردیش کے کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں