چاغی، سیلابی پانی سے متاثر پاک ایران ریلوے ٹریک سات روز بعد بحال

چاغی :پاک ایران ریلوے ٹریک سات روز بعد بحال ریلوے ٹریک کو سات روز قبل توسگی کے مقام پر شدید ژالہ بھاری سے 50 کلو میٹر مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوئی تھی ریلوے حکام کے مطابق دن رات محنت کے بعد بروز پیر ٹریک کا باقاعدہ بحال کردیا ہے اب پاک ایران ریلوے ٹریک مال بردار ٹرین گاڈیوں کے لیئے مکمل طور پر بحال ہے ریلوے ذرائع کے مطابق دو مال بردار ٹرین کو ٹریک متاثر ہونے کی سبب سرحدی شہر تفتان میں روک لیا تھا دونوں مال بردار ٹرینوں کو جلد تفتان سے کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا جائے گا ریلوے ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے شدید گرمی پڑنے کی سبب بھی ریل گاڑی ٹریک سے اتر جاتی ہے پاک ایران ریلوے ٹریک کا متاثر ہونا اب روز کا معمول بن چکا ہے اتنی طویل ریلوے ٹریک کو مزید بہتر بنانے اور آئے روز متاثر ہونے کے لیئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں