میرانی ڈیم کے چینلز کی بندش سے زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ

دشت (نامہ نگار) میرانی ڈیم دشت کسر کے زمینداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ میرانی ڈیم دشت کسر چینل ڈی ایل تھری اور فور کے چینل کو سنگئی کے قریب سیمنٹ لگا کر بند کیا گیا ہے 25کے لگ بھگ زمیندار اور چارہزار ایکڑ زمین پانی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاری نہیں کر سکتے ہیں اور ان کو زراعت کے لئے پانی نہیں مل رہا ہے جبکہ بااثر لوگ غیر قانونی پائپ لگا کر کاشتکاری کر رہے ہیں اصل زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن غیر قانونی پائپ کو ہٹانے میں ناکام نظر آرہا ہے،دشت کے اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت زمینداروں کو سبسڈی دیکر زراعت کو فروغ دیتی لیکن محکمہ اپنے فرائض سے غافل ہے میرانی ڈیم محکمہ ایریگیشن کے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں چینل کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں،سنگئی کے قریب ڈی ایل تھری اور فور کے چینل کو سیمنٹ لگا کر ہزاروں ایکڑ پر مشتمل زمینوں کو متاثر کیا گیا ہے اس وجہ سے زمینداروں کو بے چینی اور اضطراب میں مبتلا کیا گیا ہے انہوں نے ایریگیشن کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چینل ڈی ایل تھری اور فور کے زمینداروں کو زراعت کے لئے پانی دیا جائے اور چینل کو فوراً کھولا جائے،انہوں نے کہاکہ چینل کی بندش سے کھڑی فصلیں سوکھ رہی ہیں لیکن کسی کو احساس نہیں ہے ہرکوئی آکر چینل کوبند کردیتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں