اسرائیل نے غزہ میں الجزیرہ، اے پی، سمیت دیگر میڈیا اداروں کے دفاتر کی عمارت تباہ کر دی
اسرائیل نے ہفتے کے روز غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا ہے جس میں بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر قائم تھے۔
اس کثیر المنزلہ عمارت میں الجزیرہ کے دفتر کے علاوہ کئی دیگر مقامی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے دفاتر بھی قائم تھے اور بہت سے رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس عمارت کو نشانہ بنانے سے ایک گھنٹے قبل اسرائیلی حکام نے خبردار کیا تھا کہ عمارت کو خالی کر دیا جائے۔
اس کے اگلے ایک گھنٹے بعد وہ عمارت ایک فضائی حملے کے کچھ ہی لمحوں میں زمین بوس ہوگئی۔
Load/Hide Comments


