فنڈز کی عدم ادائیگی، بلوچستان حکومت مقروض،کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند

کوئٹہ:حکومت بلوچستان بلوچستان انڈومنٹ فنڈزکی عدم ادائیگی پر میڈیکل سٹورز مالکان کی 4کروڑ روپے کی مقروض نکلیں انڈومنٹ فنڈز کی بندش،کینسر ودیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق انڈومنٹ فنڈز سے مریضوں کو فراہم کرنے والی ادویات سے مستفید ہونے والے مریض گزشتہ 4ماہ سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ادویات سے محروم ہیں،میڈیا رپورٹس ک ے مطابق جناح روڈ پر واقع میڈیکل سٹورز مالکان کاکہناہے کہ صوبائی حکومت کے ذمے انڈومنٹ فنڈز کے تحت 4کروڑ روپے واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی رک گئی ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کینسر وارڈ بی ایم سی اور سینار ہسپتال میں زیر علاج سینکڑوں مریض کاادویات نہ ملنے کی وجہ سے علاج کا سلسلہ رک گیاہے،مذکورہ رقم حکومت بلوچستان کی جانب سے سوشل ویلفیئر کے تحت غریب ونادار مریضوں کو سرکاری فنڈز سے کینسر کی ادویات کی مد میں ملتی تھی لیکن عدم ادائیگی کی وجہ سے ماہ فروری سے تاحال مریضوں کیلئے ادویات کی مد میں فنڈز کی رقم جاری نہ ہونے سے مریضوں کومشکلات کاسامناہے،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر سماجی بہبود سے اپیل کی کہ وہ رقم کی ادائیگی کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ غریب مریضوں کا علاج کا سلسلہ جاری ہوں اور انہیں علاج کی مد میں ریلیف ملیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں