آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابقکابینہ نے کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات ایف آئی اے سے لے کر نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال، ملکی معاملات، آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے حالیہ فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں