ژوب ایئر پورٹ کو 3سال بعد آپریشنل کردیا گیا
کوئٹہ:وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں واقع ژوب ایئر پورٹ کو 3سال بعد آپریشنل کردیا گیا2018 کے بعد آج پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز (PK528)36مسافروں کو کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لے کر ژوب پہنچ گئی ژوب ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ،جنرل مینیجر پی آئی اے بلال اور سٹیشن منیجر ژوب ایئرپورٹ عبدالشکوراور اعلی حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیاپاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی فلائٹ PK529جو 41مسافروں کو ژوب سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئی ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کیلئے ہونگی اور حکومت نے خصوصی طور پر مسافروں کیلئے 6500روپے رعایتی مقرر کررکھاپاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ژوب سے پروازوں کے دوبارہ آغاز پر علاقے کے عوام نے وفاقی اور حکومت بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


