چمن، منشیات کے اڈوں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، جوئے خانے مسمار

چمن؛پاک افغان سرحدی شہر چمن شہرمیں جاری بدامنی کی لہر کو روکنے کیلئے اور شہرسے منشیات کے اڈوں اور کاروبار کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، لیویز فورس کیوآر ایف کے ہمرا ہ ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل اور اے ڈی سی محمدحسین کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں بنائے گئے منشیات کے اڈوں کا قلع قمع کردیاگیا جس میں بائی پاس سے نزدیک ٹالوں کے علاقے اور بائی پاس کے نزدیک اور مستری اڈہ میں منشیات فروشی اور جوئے خانہ کے اڈے مسمار کردیئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،اسی طرح مجاہد ہسپتال کے نزدیک،کالج روڈ اورکوئٹہ چمن شاہراہ پر کئی دوکانوں کو سیل کردیاگیا ڈپٹی کمشنر نے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹھکانوں سے شرپسند عناصر نکل کر شہرمیں بدامنی پھیلارہے تھے اور واپس یہ جگہ ان کی پناہ گاہیں تھی انشاء اللہ ان کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے بعد ان پر زمین تنگ کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں امن وسکون مل سکے اورشہری پرامن زندگی گزارسکے کارائیاں جاری رکھی جائے گی اور شہرمیں موجود کسی بھی جگہ کارائیاں جاری رکھی جائے گی تاکہ شہرسے منشیات کے اڈوں کامکمل خاتمہ ممکن ہو اور ان کی کمین گاہیں ختم کرنے سے ان کے خلاف کارائیاں مزید تیز کی جائے گی تاکہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت میں آئے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی ایسے مقام پر جہاں منشیات کاروبار چل رہاہو اور ان کو شبہ ہو تو وہ لیویز فورس کو لازمی اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کرکے اس جگہ کو بھی مسمار کیاجائے شہرمیں ایک بھی منشیات کے اڈے کو نہیں چھوڑا جائے گا اور مسمار کرکے ہی چھین سے بیٹھے گے کاروائی میں لیویز فورس اور لیویز رسالداران نے بھی حصہ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں