صوبے کو درپیش ڈاکٹروں کی کمی کا ازالہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر علی حیدر کاکڑ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حالیہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سیکرٹری صحت جناب نورالحق بلوچ کو صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی سے درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئے میڈیکل و لیڈی میڈیکل آفیسرز کی ایمرجنسی بنیادوں پر تعیناتیوں کی ضرورت سے آگا کیا گیا جس پر سیکریٹری صحت کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل دیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کے میڈیکل فٹنسز،پولیس ویریفیکیشنز و دیگر کوائف سے پہلے ہی تعیناتیوں کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے جوکہ انتہائی خوش آہند ہے،اس کے ساتھ ہی موجودہ ایمرجنسی صورتحال اور ڈاکٹروں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویریفیکیشنز کیلئے 3 ماہ کی مدت دے دی گئی ہے تاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز اس دورانیے میں اپنے کوائف مکمل کرسکیں نئے ڈاکٹروں کی تعیناتیاں صوبے کو درپیش ڈاکٹروں کی کمی کا ازالہ کرنے میں کافی حد تک مثبت ثابت ہوں گیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مریضوں کو درپیش مشکلات اور ڈاکٹروں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے ہمیشہ سے ہی صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے ترجمان نے مذید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے مثبت پیش رفت کو ہمیشہ سے ہی سراہاں گیا ہے،امید ہے کہ سیکریٹری صحت جناب نورالحق بلوچ آگے بھی مریضوں کو درپیش مشکلات اور ڈاکٹروں کے مسائل کے ہر ممکن حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔


