حکومت چاپلوسوں کے بل بوتے پر نہیں چل سکتی ، بجٹ کی تیاری میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سنکدر ایڈووکیٹ نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری کےسلسلے میں اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیاجارہاہے۔ ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ غیرمتعلقہ افراد بجٹ کی تیاری میں مداخلت کررہے ہیں۔حکومتی اراکین کو چھ ارب کے فنڈز دیئے جارہے اپوزیشن کو بجٹ میں نظرانداز کیاجارہاہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں مجسمے لگانے سے نہیں بلکہ عوام کے مسائل ہل کرنے سے ترقی ہوگی ۔ بلوچستان حکومت چاپلوسوں کے بل بوتے پر نہیں چل سکتی۔
Load/Hide Comments


