حکومت بلوچستان نے معروف فنکار اختر چنال کے علاج ومعالجہ کے لیے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کردیا

کوئٹہ :محکمہ ثقافت وسیاحت حکومت بلوچستان نے معروف فنکار اختر چنال کے علاج ومعالجہ کے لیے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کردیا۔صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی پر سیکرٹری ثقافت محمد اصفر حریفال نے بلوچستان کے معروف فنکار اختر چنال جوکہ ان دنوں دل کے عارضے میں مبتلا اور ہسپتال میں داخل ہیں کے علاج معالجے اور مالی امداد کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر کلچر داؤد ترین اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معروف فنکار اختر چنال کے علاج و معالجے کے لیے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک نظامت ثقافت کی طرف سے فوری طور پر جاری کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں