ملک بھر میں 7 جون سے مرحلہ وار تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد: این سی اوسی نے ملک بھر میں 7 جون سے مرحلہ وار تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، 24 مئی سے صرف 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں سکول کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں کو ایس اوپیز کے ساتھ کھولا جائے گا، 27 مئی کو کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اعلامیہ این سی اوسی کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران ملک کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے، سیاحتی مقامات سمیت دیگر کاروباری شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی اوسی نے یکم جون سے ریسٹورانٹس اور 24 مئی سے تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے، 24 مئی سے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔مزار، سینما گھر، ریسٹورانٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی۔ اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ ان ڈور اور آٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی، واکنگ ٹریکس ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ کھلے رہیں گے۔22 مئی سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پابندی ہوگی۔پبک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ ریلوے سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ اسی طرح یکم جون سے شادی ہالز کو آوٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز کو ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 24 مئی سے ریسٹورنٹس میں آٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس کو پورے ہفتے میں ٹیک اوے کیلئے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔


