لورالائی، پانی کی قلت،ٹینکر مافیا فی ٹینکر پانی آٹھ سو سے لیکر دوہزار روپے میں فروخت کر رہی ہے،عوامی حلقے

لورالائی: لورالائی میں کروڑوں روپے کے ابنوشی منصوبوں پر خرچ کرنے کے باجود شہری پانی کے بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں شدید گرمی میں شہری پانی کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں ٹینکر مافیا نے اس مشکل صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوتے فی ٹینکر پانی آٹھ سو سے لیکر دوہزار روپے میں جبکہ فی ڈبہ تیس روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے حکومت اور پی ایچ ای پانی کے بحران کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے رعایا کو صاف پانی مہیا کرے لیکن حکومت اسمیں ناکام ہو چکی ہے عوام خواتین اور بچے گرمی کے موسم میں پانی کے حصول کیلئے سارا دن سرگرداں رہتے ہیں محکمہ پی ایچ ای کے پاس عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے پانی وافر مقدار میں سٹور ہے لیکن پائپ لائینوں پر قبضہ مافیا نے زبر دستی قبضہ کر رکھا ہے جن کیخلاف اپریشن سے گریز کیا جاتا ہے شہر و اطراف میں بعض طاقتور حضرات نے قبضہ جما رکھا ہے جس سے وہ اپنی ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرتے ہوئے انہوں نے چھوٹے باغیچے بھی اباد کر رکھے ہیں جبکہ دوسر ے جانب بعض منظور نظر محلوں کو کئی کئی انچ پانی کے پائپ لائن فراہم کیئے گئے ہیں لیکن شہر و گردونواح میں محکمہ سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھ کر شہریوں کو پیا سا مارنے کی کوشش کررہی ہے عوامی حلقوں نے ایم پی اے کمشنر ڈی سی ایکسین پی ایچ ای سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کو فوری نوٹس لیکر پورے شہر کو یکساں طور پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں